مکران ڈویژن میں مون سون شجر کاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر(ر) بشیر احمد بڑیچ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس کیچ میں پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے سربراہان اور افسران جن میں محکمہ حیوانات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حنیف، ایگریکلچر مارکیٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب علی، بہران خان، طارق علی، محکمہ ماحولیات کے طارق صاحب، پبلک ہیلتھ کے ایگزیکٹیو انجنیئر حاجی خالد صاحب، ایر یگیشن کے ایگزیکٹیو انجنیئر عدیل فیض، چیف آفیسر تربت شعیب ناصر، لوکل گورنمنٹ کے زاہد صاحب، اور دوسرے آفیسراں نے پودا لگایا۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:
“ایک بیٹی ایک شجر محض نعرہ نہیں بلکہ یہ ایک عہد ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو صحت مند اور سرسبز ماحول فراہم کریں گے۔”

ڈپٹی کمشنر کیچ نے کہا کہ شجر کاری کے بغیر موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ ممکن نہیں، اس لیے ہر شہری کو اس قومی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔

شجر کاری مہم کے تحت مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع کیچ، گوادر اور پنجگور میں ہزاروں پودے سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، پارکوں اور دیہات میں لگائے جائیں گے۔ یہ مہم “کلین اینڈ گرین بلوچستان” پروگرام کا حصہ ہے جس میں تمام محکمے براہِ راست شریک ہوں گے۔

اس موقع پر جنگلات کے کنزرویٹر عبدالوحید بلوچ، ڈی ایف او نصرت بلوچ وائلڈ لائف کیچ کے AC نے مہم میں باقاعدہ معاونت کی۔

کمشنر مکران نے اپنے پیغام میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ہر ادارے میں شجر کاری کو لازمی بنایا جائے اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ ماحول دوست اقدام پائیدار نتائج دے سکے۔

تقریب کے اختتام پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھروں، دفاتر، سکولوں اور دیہات میں پودے لگائیں اور اس عمل کو صدقہ جاریہ سمجھ کر آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز بلوچستان کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *