سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات عمران گچکی کی سربراہی میں پی ایس ڈی پی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس
سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات عمران گچکی کی زیر صدارت محکمہ جاتی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ساوتھ، چیف کنزرویٹر نارتھ، چیف کنزرویٹر آف وائلڈ لائف، اور چیف کنزرویٹر آف سوائل کنزرویشن نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پی ایس ڈی پی 2025–26 کے تحت جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف اسکیموں پر اب تک مجموعی طور پر 87 فیصد پیش رفت حاصل ہو چکی ہے۔ سیکرٹری عمران گچکی نے اس پیش رفت کو سراہا اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ مقررہ اہداف بروقت مکمل کیے جا سکیں۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال پی ایس ڈی پی 2026–27 کے لیے نئی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ سیکرٹری نے ہدایت جاری کی کہ موجودہ ترقیاتی تجاویز کے ساتھ مزید جامع اور مؤثر اسکیمیں تیار کی جائیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *